سلو اوور ریٹ پر پاکستانی کرکٹ ٹیم پر جرمانہ عائد

Pakistan Team

Pakistan Team

دبئی (جیوڈیسک) سلو اوور ریٹ پر پاکستانی کرکٹ ٹیم پر جرمانہ عائد کر دیا گیا۔

دوسرے ون ڈے میں سلو اوور ریٹ پر پاکستان ٹیم پر جرمانہ کیا، پاکستان ٹیم نے مقررہ وقت میں ایک اوور کم کرایا تھا۔ سلو اوور ریٹ پر کپتان مصباح الحق پر میچ فیس کا 20 فیصد جبکہ ٹیم پر 10 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ دوسرے ون ڈے میں جو دبئی میں کھیلا گیا پاکستان کو شکست کا بھی سامنا رہا۔