لاس اینجلس (جیوڈیسک) واں ماہ خطرناک کار حادثے میں موت کا شکار ہونیوالے معروف ہالی وڈ اداکار پال واکر کے ایک پرستار نے اپنی فنکارانہ صلاحتیں بروئے کار لاتے ہوئے انہیں ایک دلچسپ انداز میں خراجِ تحسین پیش کیا۔
اس ماہر امریکی آرٹسٹ نے آنجہانی اداکار کا ایک ایسا پورٹریٹ تیار کیا جسے دیکھ کر یقین کرنا مشکل ہو جاتا ہے کہ یہ فن کار کے برش نے نکلے رنگ ہیں یا پھر کیمرے سے لی گئی کوئی تصویر۔
اس با صلاحیت نوجوان مصور نے اداکار سے اپنی محبت کا ثبوت پیش کرتے ہوئے زندہ دِلی سے بھرپور پورٹریٹ تیار کر کے بتا دیا ہے کہ پال کے دنیا سے چلے جانے کے باوجود وہ اپنے چاہنے والوں کے دِلوں میں اب بھی زندہ ہیں۔