منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون ایک کلو 900 گرام چرس 10 لیٹر شراب بر آمد۔ پولیس تھانہ مصطفی آباد کا ڈی پی او قصور کی خصوصی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف آ پریشن، مقدمات درج، متعدد جوئے کے اڈوں پر بھی چھاپے، تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قصورجواد قمرکی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد نصراللہ بھٹی نے منشیات فروشوں کے خلاف چلائی گئی۔

خصوصی مہم کے دوران علی مرتضی سے ایک کلو 100 گرام چرس، غلام قمر سے 300 گرام چرس، شہباز عرف کمانڈو سے 150 گرام چرس، شجاعت عرف چندو سے 200 گرام چرس ، شہباز سے 150 گرام چرس جبکہ مقصود کے قبضہ سے 10 لیٹر شراب بر آمد کرکے مقدمات درج کر لئے گئے۔

جبکہ جوئے کے متعدد اڈوںپر چھاپے مار کر جواریوں کوبھی گرفتار کر لیا ۔ایس ایچ او نصراللہ بھٹی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منشیات فروشوں اور جواریوں کے خلاف آپریشن جاری رہے گا، صحافی و عوامی حلقے جرائم پیشہ افراد کے قلع قمع کرنے کیلئے پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔