مارکیٹ میں تیزی کا رجحان، روئی کی قیمتوں میں اضافہ

Cotton

Cotton

رحیم یار خان (جیوڈیسک) پاکستان کو جی ایس پی پلس اسٹیٹس ملنے سے کاٹن مارکیٹ میں تیزی کا رجحان جاری ہے۔ روئی کے نرخ سات ہزار روپے من پر پہنچ گئے۔

روئی کی قیمت مزید سو روپے من بڑھ گئی۔ ایک ہفتے کے دوران نرخوں میں تین سو روپے من تک اضافہ ہوا۔ ممبر پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن احسان الحق کے مطابق ڈالر کی قدر کے باوجود کاٹن مارکیٹ میں سرگرمی دیکھی جا رہی ہے۔

جی ایس پی پلس اسٹیٹس ملنے کے علاوہ ٹیکسٹائل ملوں کو گیس کی بحالی بھی تیزی کا سبب بنی۔