پاکستان میں کھلاڑیوں کی کوئی عزت نہیں: حنیف محمد

Haneef Mohammad

Haneef Mohammad

کراچی (جیوڈیسک) سابق ٹیسٹ کرکٹر حنیف محمد نے کہا ہے کہ پاکستان میں کھلاڑیوں کی کوئی عزت نہیں۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر حنیف محمد نے اپنی 79 ویں سالگرہ کراچی میں اپنے اہل خانہ کے ساتھ منائی۔ تقریب کے دوران میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے حنیف محمد نے شکوہ کیا کہ ملک میں کھلاڑیوں کی بھی کوئی عزت نہیں ہے۔

حنیف محمد نے کہا کہ جب وہ بیمار ہوئے تو انہوں نے قرض لے کر اپنا علاج کرایا جبکہ بورڈ نے ان کی کوئی مدد نہیں کی۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے حنیف محمد کے آنکھوں میں آنسو بھی آ گئے۔