بلدیاتی انتخابات: پنجاب میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ شروع

Municipal Election

Municipal Election

لاہور (جیوڈیسک) پنجاب میں بلدیاتی انتخاب کے سلسلے میں امیدوار آج سے کاغذات نامزدگی جمع کرا رہے ہیں۔ لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، ملتان اور فیصل آباد سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں انتخابی ماحول تیار ہونے لگا ہے۔

جس میں آہستہ آہستہ تیزی آتی جائے گی، انتخابی امیدوار کاغذات نامزدگی کے لیے الیکشن کمیشن کے مقرر کردہ دفاتر پہنچ رہے ہیں، آج سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

اس سلسلہ میں ریٹرنگ آفیسرز کے دفاتر چھٹی کے روز بھی کھلے ہیں۔ امیدوار 27 دسمبر تک کاغذات وصول اور جمع کر سکتے ہیں، اس کے بعد جانچ پڑتال اور اعتراضات کی باری آئے گی، مختلف انتخابی مراحل طے کرنے کے بعد انتخابی امیدواروں کی حتمی فہرست اور نشان 13 جنوری کو جاری کیے جائیں گے جبکہ ووٹنگ 30 جنوری کو ہو گی۔