انسدادِ دہشت گردی فورس محکمہ پولیس کے ماتحت ہو گی، شہباز شریف

 Shahbaz Sharif

Shahbaz Sharif

لاہور (جیوڈیسک) پنجاب کے وزیراعلی محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ انسدادِ دہشت گردی فورس محکمہ پولیس کے ماتحت ہو گی، کوئی کسی غلط فہمی میں نہ رہے۔

وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے لاہور میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسدادِ دہشت گردی فورس محکمہ پولیس کے ماتحت ہو گی، اس ضمن میں کسی کو غلط فہمی نہیں رہنا چاہئے۔

ان کا کہنا تھا کہ انسدادِ دہشت گردی فورس کو جدید ساز و سامان اور ترتیب سے آراستہ کیا جائے گا۔