قائد تحریک الطاف حسین کے ویژن پر عمل
Posted on December 22, 2013 By Geo Urdu سٹی نیوز
کراچی: حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہا ہے کہ قائد تحریک محترم الطاف حسین کے ویژن پر عمل کرتے ہوئے عوام کو بااختیار اور خوشحال معاشرے کے قیام کو یقینی بنا ئیں گے ،الطاف حسین سے عوام کو غیر متزلز ل رشتہ کو دنیا کی کوئی طاقت تو ڑ نہیں سکتی ایم کیو ایم ملک کیاٹھانویں فیصد غریب اور متوسط طبقے کی واحد نمائیدہ جماعت ہے جو عوامی حقوق کی جدوجہد پر گامزن ہے اور انشا اللہ قائد تحریک محترم الطاف حسین کی قیادت میں ملک کے غریب اور متوسط طبقے کے عوام کی زندگی میں انقلابی تبدیلیاں لائیں گے ان خیالات کا اظہار حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے گزشتہ روز عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں شاہ فیصل کالونی کی تمام یونین کونسل کا تفصیلی دورہ کرکے عوام سے ملاقات میں کیا دورے کے موقع پر انہوں نے خواتین کارکنان کی جانب سے قائم کئے گئے بیوٹی پارلر و سیلون کا افتتاح بھی اس موقع پر خواتین وفود سے گفتگو کرتے ہوئے رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہاکہ قائد تحریک محترم الطاف حسین غریب عوامی کے حقوق کی جدو جہد اور عوامی خدمت کی سیاست میں یونیورسٹی کا درجہ رکھتے ہیں۔
نوجوان ،خواتین ،محنت کش اور طلباء ایم کیو ایم کا ہر اول دستہ ہیںعوامی تائید و حمایت سے عوام کو ریاست میں فراہم کئے گئے تمام حقوق دلا کر خوشحال معاشرے کا قیام اور عوامی زندگی میں انقلابی تبدیلی لائیں گے انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ بلدیاتی انتخابات میں قائد تحریک محترم الطاف حسین کے نامزد عوامی جذبے سے سرشار نمائندوں کا انتخاب کریں نشاط ضیاء قادری نے کہاکہ متحدہ قومی موومنٹ عوامی خدمات کے حوالے سے اپنے ماضی کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے شہر کی ترقی اور عوامی خوشحالی کے لئے عوامی تعاون کے ذریعے ترقی کے نئے دور کا آغاز کرے گی۔