کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں سپر ہائی پر تین افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد ہوئی ہیں، دوسری جانب پولیس نے ٹارگٹڈ آپریشن میں پچیس مشتبہ افراد پکڑ لئے۔
شہر قائد میں ایک مرتبہ پھر لاشیں گرنے اور ملنے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔سپر ہائی وے پر انصاری پل کے قریب تین افراد کی تشدد زدہ لاشیں ملی ہیں۔ مقتولین کی آنکھوں پر پٹی بندھی ہے اور انہیں فائرنگ کر کے قتل کیا گیا ہے۔
مرنے والوں کی ابھی تک شناخت نہیں ہو سکی۔ دوسری جانب پیر آباد پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کی موجودگی کی اطلاع پر بنارس میں ٹارگٹڈ آپریشن کیا۔
اس دوران علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں کی نا کہ بندی کر دی گئی اور گھر گھر تلاشی لی گئی، اس دوران پچیس ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا ہے تاہم ان کے قبضے سے کسی قسم کا اسلحہ یا منشیات برآمد نہیں ہوئیں۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم مختلف چھوٹے بڑے جرائم میں ملوث ہیں، پکڑے جانے والے افراد سے تفتیش کی جا رہی ہے۔