اسلام آباد (جیوڈیسک) چیئرمین پیمرا کی جانب سے توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کے دوران جسٹس ریاض احمد خان نے ریمارکس دئیے ہیں کہ عدالتی حکم کا مذاق اڑایا جا رہا ہے
مقدمے کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوئی، چیئرمین پیمرا رشید چودھری کا موقف تھا کہ انہیں دفتر میں داخل نہیں ہونے دیا گیا جو عدالتی حکم کی خلاف ورزی ہے۔
دوران سماعت جسٹس ریاض احمد نے ریمارکس دئیے کہ حکم امتناعی جاری ہونے کی صورت میں عدالتی حکم ماننا پڑتا ہے، اگر قائم مقام چیئرمین پیمرا سمجھتے ہیں کہ عدالتی حکم غیر قانونی ہے تو وہ سپریم کورٹ سے رجوع کر سکتے تھے۔
قائم مقام چیئرمین پیمرا کے وکیل عفنان کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ ان کا موکل عدالتی حکم کی خلاف ورزی کا تصور بھی نہیں کر سکتا، مقدمے کی سماعت کل تک ملتوی کر دی گئی ہے۔