ہم اپنے محسن بانی پاکستان کی رہائش گاہ کا تحفظ بھی نہ کر سکے۔ شہیر سیالوی

اسلام آباد: انجمن طلباء اسلام اسلام آباد کے ناظم شہیر سیالوی نے کہا ہے کہ شرم اور افسوس کی بات ہے کہ ہم اپنے محسن بانی پاکستان کی رہائش گاہ کا تحفظ بھی نہ کر سکے۔

قائد اعظم کے استعمال میں رہنے والی اشیاء مثلاََ کرسی، بیڈاور تمام یادگار تصویروں کودہشت گرد بڑی آسانی سے نذرِ آتش کر تے رہے۔

انجمن طلبا ء اسلام ٢٥ دسمبر سہ پہر ٣ بجے اسلام آباد پریس کلب کے سامنے زیارت میں قائد ریسیڈینسی پر ہونے والے حملے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرے گی ۔ حکومتِ وقت سے مطالبہ کیا جائے گا کہ جلد از جلد قائدِ اعظم کی رہائش گاہ کو دوبارہ تعمیر کیا جائے۔