سعودی عرب: پاکستانی سفارتخانے میں ضرورت مندوں کیلئے خصوصی فنڈ قائم

Pakistan Embassy

Pakistan Embassy

جدہ (جیوڈیسک) سعودی عرب میں پاکستانی سفارتخانے ضرورت مند افراد کی مدد کے لیے خصوصی فنڈ قائم کر دیا۔

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں پاکستانی خواتین کی تنظیم پاکستان لیڈیز کلب سے خطاب کرتے ہوئے، پاکستانی سفیر محمد نعیم نے خان نے کہا کہ خصوصی فنڈ کے قیام سے ضرورت مند پاکستانیوں کی مدد کی جائے گی۔

انھوں نے کہا کہ عام پاکستانیوں کا ملک کی ترقی میں بہت اہم کردار ہے، پاکستانی سفیر محمد نعیم نے فنڈ نگ میں پہل کرتے ہوئے کلب کے لیے ڈیڑھ لاکھ سعودی ریال عطیہ دیا۔