بھارت: امریکی سفارتخانے کو ریکارڈ جمع کرانے کیلئے دی گئی ڈیڈلائن کا آج آخری روز

 American Embassy

American Embassy

ممبئی (جیوڈیسک) بھارت میں امریکی سفارتخانے کے عملے کو اپنا ریکارڈ جمع کرانے کیلئے دی گئی مہلت آج ختم ہو رہی ہے۔

نیویارک میں بھارتی خاتون ڈپٹی قونصل جنرل دیویانی کھوبڑا گڑے کی گرفتاری اور ضمانت پر رہائی کے معاملے پر بھارتی حکومت نے اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے نئی دلی میں تعینات امریکی سفارت خانے کے عملے کو اپنا مکمل ریکارڈ جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔

دیویانی کے معاملے پر بھارت میں خاصا اشتعال پایا جا رہا ہے اور امریکا سے معافی کا مطالبہ بھی کیا گیا تھا تاہم امریکا نے اس واقعے پر صرف افسوس کا اظہار کیا تھا۔