لاس اینجلس (جیوڈیسک) مار دھاڑ، سسپنس اور ایکشن سے بھر پور ہالی ووڈ فلم فورٹی سیون رونین پردہ سکرین کی زینت بننے کے لئے تیار ہے، کرسمس پر ریلیز کی جائے گی۔
فلم کی کہانی جاپانی جنگجو قبیلے کے ایک نوجوان کے گرد گھومتی ہے جو اپنے قبیلے کو غلامی کی زنجیروں سے آزاد کرانے کے لئے میدان میں اترتا ہے۔
نوجوان کو اپنے استاد کے قتل کا بدلہ بھی لینا ہے، قدیم روائتی جاپانی جنگوئوں کے گرد گھومتی ہے، یہ فلم پچیس دسمبر کو ریلیز ہو گی۔