ایشز سیریز، آخری دو میچوں کیلئے سکاٹ بارتھ وک، جیمز ٹریڈول انگلینڈ ٹیم میں شامل

English Cricket Board

English Cricket Board

لندن (جیوڈیسک) انگلش کرکٹ بورڈ نے ایشز سیریز کے آخری دو ٹیسٹ میچوں کے لیے سکاٹ بارتھ وک اور جیمز ٹریڈویل کے ناموں کا اعلان کر دیا۔

ای سی بی کے مطابق دونوں بائولرز کا انتخاب سابق کرکٹر گریم سوان کی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد کیا گیا۔

لیگ سپنر بورتھویک میلبورن کے لیے روانہ ہو چکے ہیں جہاں سیریز 26 دسمبر سے شروع ہونیوالے چوتھے ٹیسٹ میچ کا حصہ بنیں گے۔

انگلش کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ آف سپنر ٹریڈویل کو سیریز کے فائنل ٹیسٹ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔