کامن ویلتھ، ایشین گیمز میں ہاکی ٹیم کی عدم شرکت کا خطرہ ٹل گیا

Hockey

Hockey

لاہور (جیوڈیسک) پی ایچ ایف کے مطابق فیڈریشن نے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کو اس لیے خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے تا کہ آئندہ سال ہونیوالی کامن ویلتھ اور ایشین گیمز میں ہاکی ٹیم کی شرکت ممکن ہو سکے۔

پی ایچ ایف اس سے پہلے حکومتی سرپرستی میں شامل اکرم ساہی کی پی او اے کی حمایت کی وجہ سے عارف حسن کو خط نہیں لکھ سکی تھی جس کے باعث ہاکی ٹیم کی انٹرنیشنل ایونٹس میں شرکت مشکوک تھی۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر کھیل ریاض حسین پیرزادہ کی ہدایت پر پی ایچ ایف عارف حسن کو خط لکھ رہی ہے۔