کروڑ شہر میں سلاٹر ہائوس نہ ہونے سے شہریوں اور قصابوں کو شدید مشکلات کا سامنا

کروڑ لعل عیسن : کروڑ شہر میں سلاٹر ہائوس نہ ہونے سے شہریوں اور قصابوں کو شدید مشکلات کا سامنا۔ مذبح خانہ نا ہونے کی وجہ سے قصاب حضرات گھروں میں جانور ذبح کر کے گندگی گلیوں میں بکھیر دیتے ہیں۔ جس سے تعفن پھیل جانے کے باعث شہریوں میں بیماریاں بڑھنے لگیں۔

کروڑ کے شہری سماجی حلقوں نے ڈی سی او لیہ سے فی الفور سلاٹر ہائوس بنوانے کا مطالبہ کیا ہے۔