ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد نصراللہ بھٹی کا چھاپہ 8 جواری گرفتار

مصطفی آباد/للیانی : ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد نصراللہ بھٹی کا چھاپہ 8 جواری گرفتار، دائو پر لگی رقم ، موبائل فون و تاش کے پتے بر آمد، مقدمہ درج۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد نصراللہ بھٹی نے کھلے پلاٹ میں جواء کھیلنے والے امجد علی، وارث علی، صابر علی، ارشاد، محمد شفیق، محمد انور، محمد اسلم و محمد فراز کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے دائوں پر لگی رقم6170روپے نقدی، 5موبائل فون اور تاش کے پتے بر آمد کرکے مقدمہ درج کر دیا۔