کوئی بھی معاشرہ استاد کے بغیر ترقی نہیں کر سکتا۔ صوفیہ عامر

مصطفی آباد/للیانی : کوئی بھی معاشرہ استاد کے بغیر ترقی نہیں کر سکتا۔ والدین و طلبا استاد کے مقام کو مد نظر رکھتے ہوئے اس کی عزت و تکریم کو یقینی بنائیں۔

الف اعلان این جی اوز ساتذہ کی فلاح بہبود کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار الف اعلان نامی این جی اوز کی کوارڈینیٹر صوفیہ عامر نے گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول میں اساتذہ کی فلاح بہبود کے حوالے سے سیمینار منعقد سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

جس میں ای ڈی او ایجوکیشن قصور محمد غیاث صابر، صحافیوں اور اساتذہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔