ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ کی دھک دھک گرل مادھوری ڈکشٹ نین نصیر الدین شاہ کے ساتھ، بالی ووڈ کی بلاک بسٹر فلم عشقیہ کا سیکوئل “ڈیڑھ عشقیہ” ریلیز کیلئے تیار ہے جس کے ٹریلر اور گانوں کے بعد کرداروں “ببن، خالو جان” کے خصوصی پروموز جاری کر دیے گئے ہیں۔
ہدایت کار ابھیشک چوبے کی اس فلم میں مادھوری، نصیر الدین شاہ، ارشد وارثی اور ہما قریشی اہم کرداروں میں جلوہ گر ہو رہے ہیں جبکہ شردھا کپور اورامریتا پوری بحیثیت مہمان اداکار اس فلم کا حصہ بنی ہیں۔
فلمساز و ہدایت کار وشال بھردواج نے اپنی ہی فلم عشقیہ کے سیکوئل کو رامان مارو کے ساتھ مشترکہ طور پر پروڈیوس کیا ہے جس کا میوزک بھی پچھلی فلم کی طرح انہوں نے خود کمپوز کیا ہے۔ کامیڈی اور تھرل سے بھرپور یہ فلم ڈیڑھ عشقیہ شیرما اینٹرٹینمنٹ کے تحت اگلے سال 10 جنوری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔