معاہدہ طے، یاسر عرفات آسٹریلوی ڈومیسٹک بگ بیش ٹی 20 کھیلیں گے

Yasser Arafat

Yasser Arafat

لاہور (جیوڈیسک) پاکستان کے یاسر عرفات آسٹریلوی ڈومیسٹک بگ بیش ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ کھیلیں گے۔

قومی آل راؤنڈر نے آسٹریلوی ڈومیسٹک لیگ کی ٹیم پرتھ سکارچرز کے ساتھ معاہدہ کیا، یاسر عرفات کو ویسٹ انڈیز کے ڈیوائن سمتھ کی جگہ پر ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

یاسر عرفات گزشتہ سال ستمبر میں ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی کے بعد سے اب تک قومی ٹیم میں شمولیت سے محروم رہے جبکہ انگلینڈ، نیوزی لینڈ، بنگلہ دیش اور سکاٹ لینڈ کی ڈومیسٹک کرکٹ کے علاوہ پاکستان کی ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹس میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھاتے رہے ہیں۔

وہ اب تک 165 ٹی ٹوئنٹی میچز میں 1025 رنز سکور کر چکے ہیں جس میں انہیں 207 وکٹوں کا اعزاز بھی حاصل ہے۔