راولپنڈی (جیوڈیسک) پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ایم اوز نے ملاقات کی جس میں لائن آف کنٹرول، ورکنگ باونڈ ریزپر سیز فائر اور دیگر امور زیر غور آئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق واہگہ بارڈر پر ہونے والی ملاقات میں پاکستان کا وفد 5 اور بھارت کا 6 افسران پر مشتمل تھا۔
پاکستان کے ڈی جی ملٹری آپریشنز کے ساتھ 2 بریگیڈیئرز اور 2 لیفٹیننٹ کرنل جبکہ بھارتی وفد میں بھارتی ڈی جی ایم او کے ساتھ 2 بریگیڈیئر اور 3 کرنل موجود تھے۔ ملاقات میں لائن آف کنٹرول، ورکنگ باونڈ ریزپر سیز فائر اور دیگر امور زیر غور آئے۔ بھارتی فوجی وفد کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا جائے گا۔