لندن (جیوڈیسک) برطانیہ میں تیز ہواوں اور شدید بارش سے کرسمس کی تیاریاں ماند پڑ گئیں، لوگوں کی کرسمس کی چھٹیوں کا مزا کرکرا ہو گیا۔
برطانوی محکمہ موسمیات نے طوفان کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے۔ برطانوی محکمہ موسمیات کے مطابق موسلا دھار بارش کی وجہ سے لندن اور برائیٹن میں پروازیں اور ٹرینوں کی آمد و رفت متاثر ہے جس سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
تیز ہواوں سے کئی اہم شاہراہوں پر درخت زمین پر آگرے جس کے باعث سڑکیں بند کرنا پڑیں جبکہ تقریبا 10 ہزار کے قریب گھروں کی بجلی بھی معطل ہو گئی۔
برائیٹن میں ستر میل فی گھنٹے کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔ محکمہ موسمیات نے طوفان کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے۔