جی ایس پی اسٹیٹس کا ملنا پاکستان کی عظیم کامیابی ہے، گورنر پنجاب

Chaudhry Mohammad Sarwar

Chaudhry Mohammad Sarwar

لاہور (جیوڈیسک) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ جی ایس پی اسٹیٹس کا ملنا پاکستان کی عظیم کامیابی ہے جس سے پاکستان کی درآمدات میں اضافہ ہو گا۔

لاہور ہوم اکنامکس کالج کے سالانہ کانووکیشن کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ حکومت ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لیے بھرپور کوششیں کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یورپی منڈیوں میں رسائی سے ہماری درآمدات میں یقینی طور پر اضافہ ہو گا۔

اس موقع پر گورنر پنجاب نے 154 طالبات میں ڈگریاں تقسیم کیں اور سالانہ امتحانات میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والی بارہ طالبات میں گورنر پنجاب نے گولڈ میڈلز تقسیم کئے جبکہ کالج کی دو اساتذہ کو پی ایچ ڈی ڈگریوں سے بھی نوازا۔