فرانس: مال گاڑی کا ایٹمی فضلہ لے جانے والا ڈبہ پٹری سے اتر گیا

 Nuclear Waste

Nuclear Waste

پیرس (جیوڈیسک) فرانس میں جوہری فضلہ لے جانے والی ریل ویگن پٹری سے اتر گئی، حادثے میں جوہری فضلہ لیک نہیں ہوا۔

حادثہ پیرس سے تین کلو میٹر دور شمال مشرقی علاقے ڈرینسی میں پیش آیا۔ فرانسیسی حکام کے مطابق ٹرین ویگن کے حادثے میں جوہری فضلہ لیک نہیں ہوا اور تابکاری پھیلنے کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔

تقریبا چار ہزار ٹرین ویگنز ہر سال کیمیائی فضلہ ڈرینسی کے ڈپو پہنچاتی ہیں۔ واقعے کے بعد فرانس کی گرین پارٹی نے خطرناک تابکاری فضلے کی شہروں کے راستے آمد و رفت بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔