ملک میں بجلی کا شارٹ فال دو ہزار پانچ سو میگاواٹ سے بڑھ گیا

Electricity

Electricity

اسلام آباد (جیوڈیسک) ملک میں بجلی کا شارٹ فال دو ہزار پانچ سو میگا واٹ سے بڑھ گیا، دیہی علاقوں میں آٹھ سے دس گھنٹے کی لوڈشیڈنگ جاری ہے۔

وزارت پانی و بجلی کے اعداد و شمار کے مطابق ڈیموں سے پانی کے اخراج میں کمی کے باعث پن بجلی کی پیداوار کم ہوئی، پن بجلی کی پیداوار ایک ہزار تین سو بیس میگا واٹ ہے۔

نجی شعبے کے بجلی گھر پانچ ہزار چھ سو پچاس میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں، سرکاری تھرمل بجلی گھروں کی پیداوار ایک ہزار چار سو تیس میگاواٹ ہے۔

بجلی کی پیداوار آٹھ ہزار چار سو میگا واٹ رہ گئی، ملک بھر میں بجلی کی مجموعی طلب گیارہ ہزار میگاواٹ ہے، شارٹ فال میں اضافے کے باعث ملک کے دیہی علاقوں میں آٹھ سے دس گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔