پشاور (جیوڈیسک) عوامی نیشنل پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی سید جعفر شاہ نے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف قرارداد اسمبلی میں جمع کرادی۔
خیبرپختونخوا اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرائے جانے والی قرارداد میں اے این پی کے رکن صوبائی اسمبلی سید جعفر شاہ نے بجلی اور تیل کی قیمتوں میں اضافے کو قابو کرنے کے لئے اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔
قرارداد میں ان کا کہنا ہے کہ تیل و بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی بڑھ گئی ہے۔ جس سے غریب کاجینا دوبھر ہو گیا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ اگر یہی صورتحال جاری رہی تو قحط سالی کا خدشہ ہے۔ انہوں نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے ہنگامی اقدامات کے ذریعے اشیائے ضروریہ کے قیمتوں میں کمی لانے کا مطالبہ کیا۔