اسلام آباد (جیوڈیسک) ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے کشمیر کمیٹی کی چئیرمین شپ سنبھالنے سے پہلے حکومت پر زور دیا ہے کہ کشمیر کے بارے میں فوری طور پر پالیسی وضع کی جائے۔ انہوں نے اس حوالے سے پارلیمنٹ کا اجلاس بلانے کی تجویز بھی دی ہے۔
مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر محض بیان بازی کا کوئی فائدہ نہیں کشمیری بھائیوں کو بیان بازی سے کب تک تسلی دی جائے گی۔
انہوں نے کہا ہے کہ چئیرمین کا عہدہ سنبھالنے سے انہیں کوئی فرق نہیں پڑتا وہ پہلے بھی پانچ سال تک کشمیر کمیٹی کے چیئرمین رہ چکے ہیں۔