پنجاب: ریٹرننگ افسران کو مجسٹریٹ کے اختیارات مل گئے

Election Commission

Election Commission

لاہور (جیوڈیسک) صوبائی الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری ہونے والے ایک نوٹیفیکشن کے مطابق ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف ریٹرننگ افسران فوری کارروائی کر سکیں گے۔

الیکشن کمیشن کے حکام کے مطابق ریٹرننگ افسران کو یہ اختیارات تفویض کرنے کا مقصد بلدیاتی انتخابات کے موقع پر امن و امان کو یقینی بنانا ہے۔