ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے بنگلادیش کے حالات پر غور کیا جائیگا: نجم سیٹھی

 Najam Sethi

Najam Sethi

لاہور (جیوڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کے عبوری چیئرمین نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت سے پہلے بنگلا دیش کے حالات پر غور کیا جائے گا۔

دبئی سے لاہور واپسی پر گفتگو میں عبوری چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ پوری کوشش ہے ٹیم میں تازہ خون آتا رہے، سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ میچز میں دو یا تین نئے کھلاڑی شامل کیے جائیں گے۔