کرسمس امن محبت اور بھائی چارے کو دینے کا نام ہے۔ چوہدری ہارون رضا

مصطفی آباد/للیانی : کرسمس امن محبت اور بھائی چارے کو دینے کا نام ہے۔ تمام مسیحی بھائیوںکو کرسمس کی خوشیاں مبارک ہوں ہم دعا گو ہیں کہ اللہ انہیں ہمیشہ خوش رکھے اور ان کا ہر دن کرسمس کی طرح خوشیوں سے بھرا رہے۔ پاکستان میں اقلیتی برادری کو مکمل حقوق اورآزادی حاصل ہے۔

ان خیالات کا اظہار ضلعی آرگنائزر پاکستان مسلم لیگ ن MYO قصور امیدوار برائے چیئرمین یونین کونسل 34 کھارا چوہدری ہارون رضا نے مسیحی برادری کے ایک وفد سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلدیاتی الیکشن میں کامیابی حاصل کرکے وسائل کا رخ عوام کی طرف موڑ دیں گے۔ عوام سے کیا گیا ہر وعدہ پورا کریں گے۔

میری زندگی کا مقصد حقیقی معنوں میں مخلوق خدا کی بے لوث خدمت ہے۔ علاقے کی ترقی اور عوامی مسائل کے حل کیلئے دن رات ایک کر دیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے کا مقصد اقتدار حاصل کرنا نہیں بلکہ عوام کی بے لوث خدمت ہے۔ مسیحی برادری بھی میرے اس مقصد کے حصول کیلئے میرے شابشانہ ہے۔ جس کی وجہ سے میری کامیابی یقینی ہے۔