لاہور (جیوڈیسک) واہگہ پاکستان اور بھارت کے سرحدی محافظوں کے درمیان سرحد سے متعلق معاملات پر مذاکراتی اجلاس ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں بلا اشتعال فائرنگ پر بات چیت کے علاوہ دونوں ممالک کے درمیان سزاپوری کرنیوالے قیدیوں کی واپسی پر اصولی اتفاق کیا گیا۔
اجلاس میں اسمگلنگ کی روک تھام اور سرحد پر غیرقانونی نقل وحمل روکنے کیلئے مشترکہ گشت پر بھی اتفاق کیا گیا۔ پاکستانی وفد کی قیادت ڈی جی رینجرز پنجاب میجر جنرل طاہرجاوید خان اور بھارتی وفد کی قیادت ڈی جی بی ایس ایف سبھاش جوشی نے کی۔