لاہور (جیوڈیسک) کرسمس کا تہوار مسیحی برادری کیلئے بے پناہ خوشیاں لاتا ہے، مسیحیوں کیلئے یہ تہوار اپنے اندر کئی رنگ رکھنے کے ساتھ دلی طمانیت اور انواع و اقسام کے ذائقے اور لذتیں بھی لیے ہوتا ہے۔ حضرت عیسی علیہ السلام کا یوم پیدائش مسیحی برادری کیلئے بے پناہ خوشیاں لیکر آتا ہے۔
سرخ اورسفید لباس میں ملبوس سانتا کلاز اور کرسمس ٹری، اس تہوار کی نمایاں پہچان ہیں جو کرسمس کے دنوں میں مسیحیوں کے دل و دماغ میں عقیدت کے سارے رنگ لیے ہوتے ہیں، مسیحی اس تہوار کو مٹھائی، کیک اور تحفے تحائف کے بغیر نامکمل سمجھتے ہیں۔
خوشی کا کوئی مخصوص مذہب ہوتا ہے نہ ہی کوئی رنگ، دیگر مذاہب کے لوگ بھی دوستی اور بھائی چارے کے جذبے کیساتھ مسیحی بھائیوں کی ان خوشیوں میں برابر شریک ہوتے ہیں۔ حضرت عیسی علیہ السلام کی ولادت با سعادت کے موقعے پر جہاں ہر سو خوشیاں مسکراتی ہیں، وہاں خوش ذائقہ رنگ برنگے کرسمس کیک بھی اس تقریب کا اہم حصہ ہیں۔