گجرات کی خبریں 24/12/2013

چوہدری خالد اقبال چوہان کی رہائشگاہ پر مسیحی راہنما احسان مسیح سندھو سے اظہار یکجہتی کیلئے کرسمس کیک کاٹا گیا
گجرات (جی پی آئی )ممتاز مسلم لیگی راہنما چوہدری مظہر اقبال چوہان اور چوہدری خالد اقبال چوہان کی رہائشگاہ پر مسیحی راہنما احسان مسیح سندھو سے اظہار یکجہتی کیلئے کرسمس کیک کاٹا گیا ، اور مسیحی قوم کو کرسمس کی مبارک باد پیش کی گئی ، مسیحی راہنما احسان مسیح سندھو اور مسلم لیگ ق کے راہنما مظہر اقبال چوہان نے کیک کاٹا اس موقع پر علاقہ کی ممتاز شخصیات کی کثیر تعداد موجود تھی ، جن میں حاجی ریاست ، ایوب خان ، مہر منظور حسین ، خرم شہزاد میر ، عبدالمجید چیمہ ، چاچا غلام محمد ، محمد عنصر چوہان ، ذیشان چوہدری و دیگر بھی موجود تھے ، اس موقع پر مسیحی برادری کی خدمات کو بے حد سراہا گیا ، جو ملک کی ترقی و سلامتی کیلئے کام کر رہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بزم جمیل ضلع گجرات اور انجمن نظامیہ سیفیہ کے زیر اہتمام عظیم الشان مجدد الف ثانی کانفرنس
گجرات (جی پی آئی )بزم جمیل ضلع گجرات اور انجمن نظامیہ سیفیہ کے زیر اہتمام عظیم الشان مجدد الف ثانی کانفرنس جامع مسجد نظامی میں منعقد ہوئی ، جس کی صدارت صاحبزادہ حکیم جواد الرحمن نظامی سیفی نے کی ، جبکہ مہمان خصوصی صاحبزادہ شہزاد شفیق نقشبندی تھے ، محفل کا اہتمام صوفی محمد طفیل ، حاجی بشیر اور عدنان علی سیفی نظامی نے کیا ، اس موقع پر ممتاز شخصیات کی کثیر تعداد نے شرکت کی ، خصوصی خطاب علامہ غلام یاسین نے کیا ، اس موقع پر لنگر کا خصوصی اہتمام کیا گیا ، تقریب میں صوفی شیراز محمود سیفی ، صوفی کشور حسین سیفی ، صوفی عمر فاروق سیفی ، صوفی امجد حسین سیفی ، صوفی اعجاز سیفی ساروکی ، علامہ طاہر ضیاء سیفی ، علامہ غلام یسٰین سیفی ، صوفی قاری ساجد سیفی ، صوفی الیاس سیفی ، صوفی محمد بوٹا سیفی ، صوفی چاند سیفی ، صوفی خالد حسین سیفی ، صوفی الیاس سیفی ، صوفی عبدالرحمن سیفی ، صوفی ایوب سیفی ، صوفی درویش ، قمر زمان سیفی ، صوفی راجہ مدثر سیفی ، صوفی زکریا سیفی ، بابا جی گلزار ، صوفی ارشد سیفی صوفی نواز سیفی ، صوفی سرور سیفی ، صوفی امانت سیفی ، صوفی فاروق سیفی ، صوفی خادم سیفی ، سوفی قاری صابر علی ، صاحبزادہ پیر مظہر عزیز قادری بخاری ، صوفی حافظ سفیر سیفی ، صوفی حافظ جواد سیفی ، خادم عدنان علی نظامی سیفی ، صوفی محمد ذیشان سیفی ، صوفی عرفان سیفی ، صوفی امانت علی سیفی ، پروفیسر خالد بشیر نقشبندی مجددی شرقپوری ، شہزادشفیق نقشبندی شرقپوری ، پروفیسر فیض السلام طاہری ، مظہر حسین ، صوفی فرید سیفی ، صوفی مقصود سیفی ، حافظ شرجیل سیفی ، حافظ زین سیفی و دیگر موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حسینیہ ٹرسٹ رجسٹرڈ سرکلر روڈ گجرات سے 25دسمبر بمطابق 21صفر صدر و اراکین حسینیہ ٹرسٹ کی سربراہی میں دن ساڑھے گیارہ بجے آغاز ہو گا
گجرات (جی پی آئی )حسینیہ ٹرسٹ رجسٹرڈ سرکلر روڈ گجرات سے 25دسمبر بمطابق 21صفر صدر و اراکین حسینیہ ٹرسٹ کی سربراہی میں دن ساڑھے گیارہ بجے آغاز ہو گا ، جلوس شبیہ ذوالجناح سے پہلے 10بجے دن مجلس عزاء بسلسلہ چہلم فرزند رسول ہو گی ، جس سے نفیس الذاکرین سید قمر رضا نقوی خطاب کریں گے ، دن ڈھائی بجے چوک مقبرہ پانڈی شاہ میں سرکار علامہ محمد اصغر یزدانی مبلغ ہدایت ٹی وی مانچسٹر لندن خطاب فرمائیں گے ، ماتم داری و نوحہ خوانی کیلئے معروف ماتمی دستے نوحہ و ماتم کر کے بحضور سبط پیغمبر پرسہ پیش کریں گے ، ماتمی دستہ شادیوال ، شہنشاہ کربلا ، گدائے در زہرہ ، ماتمی دستہ مومدی پور، مدینہ سیداں ، لنڈ پور، خالد آباد ، غازی آباد اور ماتمی دستہ قائم آل محمد ، تمام راستہ ماتم داری کریں گے ، عزاداران مومنین انتظامیہ سے تعاون کرتے ہوئے وقت پر شرکت کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حضرت مجدد الف ثانی دوقومی نظریہ کے بانی ہیں
گجرات (جی پی آئی ) ممتاز عالم دین صاحبزادہ پیر حکیم جواد الرحمن نظامی سیفی نے کہا ہے کہ حضرت مجدد الف ثانی دوقومی نظریہ کے بانی ہیں انہوں نے برصغیر پاک و ہند میں دو قومی نظریہ کی بنیاد رکھی اور وہ عظیم شخصیت ہیں جنہوں نے مسلمانوں کے استحکام اور انہیں ایک منفرد قوم کے طور پر پیش کیا اور اکبر اعظم کے مقابلہ میں ڈٹ کر مقابلہ کیا ، انہوں نے اصولوں سمجھوتہ نہیں کیا اور یہ ثابت کر دیا کہ مسلمان قوم ایک آزاد قوم ہیں ، اکبر اعظم کو للکار کر انہوں نے مسلمانوں کے تحفظ میں اہم کردار ادا کیا ، صاحبزادہ شہزاد شفیق نقشبندی نے کہا کہ مجدد الف ثانی حضرت امام ربانی کی تعلیمات ملک و قوم کی ترقی و استحکام کی ضامن ہیں انہوں نے مسلمان قوم کو ایک الگ تشخص دیا آج جو لوگ مسلمانوں کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں ، اب بھی مجدد الف ثانی کی ضرورت ہے تا کہ اسلام کے حیاء کو یقینی بنایا جا سکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس گجرات میں مسیحی ملازمین سے اظہار یکجہتی کیلئے خصوصی تقریب
گجرات (جی پی آئی )دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس گجرات میں مسیحی ملازمین سے اظہار یکجہتی کیلئے خصوصی تقریب منعقد کی گئی ، صاحبزادہ شہزاد شفیق نقشبندی نے تمام مسیحی ملازمین کو خصوصی تحائف و نقدی دی تا کہ وہ بھی اپنی عید کی خوشیوں میں شامل ہو سکیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس کی طرف سے تین خوش نصیبوں کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کیلئے روانہ کیا گیا
گجرات (جی پی آئی )دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس کی طرف سے تین خوش نصیبوں کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کیلئے روانہ کیا گیا ، اس سلسلہ میں ایک خصوصی تقریب منعقد ہوئی ، جس کے مہمان خصوصی ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ آفیسر کمیونٹی ڈویلپمنٹ چوہدری محمد نواز ، چیف ایگزیکٹو القبلہ ٹریولز اینڈ ٹورز آپریٹرز حکیم عمر فاروق تھے ، اس تقریب میں وارث نقشبندی و دیگر بھی موجود تھے ، سکول کے ملازمین ، آیا ممونہ ، آیا مہوش اور چوکیدار عنصر کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کیلئے روانہ کیا گیا ، سکول کی طرف سے عازمین مدینہ کو عمرے کا مکمل پیکج اور خرچے کیلئے علیحدہ سعودی ریال دئیے گئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اکستان ہمارا ملک ہے اور ہم نے ہی اس ملک کی ترقی و استحکام کیلئے کام کرنا ہے
گجرات (جی پی آئی )پاکستان ہمارا ملک ہے اور ہم نے ہی اس ملک کی ترقی و استحکام کیلئے کام کرنا ہے ، ان خیالات کا اظہار عالمی میڈیکل کالج راولپنڈی کے کیڈٹ اور پنجاب بھر میں اعلیٰ پوزیشن حاصل کرنے والے فہد فاروق اشرف نے گزشتہ روز دی ایجوکیٹرزبارہ دری کیمپس میں ہونہار بچوں کو انعام دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ جب تک سکولوں میں بچوں کو ملک سے محبت کا درس نہیں دیا جائیگا اس وقت تک نئی نسل کی بہتری کیلئے کچھ نہیں ہو سکتا ، گجرات کے بچے خوش قسمت ہیں کہ انہیں دی ایجوکیٹرزہ جیسا تعلیمی ادار میسر ہے ، جہاں بچوں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ ایک ذمہ داری شہری بنانے کے سلسلہ میں کام ہو رہا ہے ، میرے نانا ڈاکٹر پروفیسر احمد حسین قریشی قلعداری نے ہمیں سبق دیا ہے کہ سب سے پہلے پاکستان اس کے بعد کچھ اور سوچنا ہے ، یہی سبق نئی نسل کو بتانے کی ضرورت ہے، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے شہزاد شفیق نقشبندی نے کہا کہ ہم خوش قسمت ہیں کہ ہمیں ایسے لوگ میسر ہیں جو پاکستان کی ترقی کیلئے کام کرنے کا سوچتے ہیں ، استحکام پاکستان کیلئے نئی نسل میں شعور بیدار کرنے کی ضرورت ہے ، دی ایجوکیٹرزہ بارہ دری کیمپس میں بچوں کو اس حوالہ سے درس دیا جاتا ہے تا کہ وہ ملک کیلئے وفادار ثابت ہوں ، اور دی ایجوکیٹرز ملک بھر میں نمایاں مقام رکھتا ہے اس موقع پر طلباء و طالبات میں انعامات تقسیم کیے گئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سٹیزن فرنٹ ضلع گجرات کا ماہانہ اجلاس اور قائداعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش کی تقریب
گجرات (جی پی آئی )سٹیزن فرنٹ ضلع گجرات کا ماہانہ اجلاس اور قائداعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش کی تقریب آج25دسمبر 2013بروز بدھ ساڑھے تین بجے مدنی بلڈرز اینڈ پراپرٹی سنٹر قمر سیالوی روڈ گجرات میں ہو گی ، تقریب کی صدارت سٹیزن فرنٹ ضلع گجرات کے صدر چوہدری علی ابرار جوڑا کرینگے ، اجلاس و تقریب میں قائداعظم کے بارے میں اظہار خیال کے علاوہ ان کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا جائیگا ، اجلاس میں سٹیزن فرنٹ ضلع گجرات کے عہدیداران و ممبران مجلس عاملہ بھی شرکت کرینگے ، اجلاس کے میزبان سٹیزن فرنٹ ضلع گجرات کے نائب صدر مہر مشتاق احمد ہونگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قاری محسن رضا قادری نے گزشتہ روز کھیپڑانوالہ شریف جا کر پیر صاحب سے اظہار تعزیت کیا
گجرات (جی پی آئی )پیر طریقت رہبر شریعت صاحبزادہ پیر سید محمود الحسن شاہ بخاری قادری سجادہ نشین آستانہ عالیہ غوثیہ فضلیہ کھیپڑانوالہ شریف کی والدہ محترمہ کی وفات پر رئیس اعظم صابووال الحاج خان الملک ، چوہدری نذر عباس ایڈووکیٹ اور قاری محسن رضا قادری نے گزشتہ روز کھیپڑانوالہ شریف جا کر پیر صاحب سے اظہار تعزیت کیا اور والدہ محترمہ کے درجات کی بلندی کیلئے خصوصی دعا کی اس موقع پر صاحبزادہ پیر سید اعجاز حسین شاہ بخاری قادری ، ڈاکٹر رزاق احمد غفاری اور محمد بابر قادری بھی موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بے نظیر بھٹو شہید کی چھٹی برسی 27دسمبر کو پگانوالہ ہائوس میں منائی جائے گی ساڑھے گیارہ بجے دعا ہو گی
گجرات (جی پی آئی )بے نظیر بھٹو شہید کی چھٹی برسی 27دسمبر کو پگانوالہ ہائوس میں منائی جائے گی ساڑھے گیارہ بجے دعا ہو گی اور میاں فخر مشتاق پگانوالہ سمیت دیگر عہدیداران خطاب کرینگے۔ بے نظیربھٹو شہید مینشن کے ترجمان نے کہا ہے کہ بینظیر کے چاہنے والوں کو دعوت کی شرکت عام دی جاتی ہے خبر و اشتہارات کو دعوت نامہ تصورکیا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گجرات (جی پی آئی )بینظیر بھٹو شہید کی چھٹی برسی کے سلسلہ میں سابقہ وفاقی پارلیمانی سیکرٹری ثمینہ فخر پگانوالہ پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی صدر بیلم حسنین کے ہمراہ گڑھی خدا بخش شرکت کرینگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنماء امیدوار برائے جنر ل کونسلر بولے آصف نذیر تارڑ درجنوں برادریوں کے ہمراہ مسلم لیگ ن میں شامل ہو گئے
گجرات (جی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنماء امیدوار برائے جنر ل کونسلر بولے آصف نذیر تارڑ درجنوں برادریوں کے ہمراہ مسلم لیگ ن میں شامل ہو گئے یہ اعلان انہوں نے پاکستان مسلم لیگ ن ضلع گجرات کے جنرل سیکرٹری سابق ایم پی اے حاجی ناصر محمود ، اور چوہدری اظہر حسین کی موجودگی میں بولے میں ایک بڑے اکٹھ سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں امیدوار برائے چیئر مین چوہدری آصف رضا، امیدوار برائے وائس چیئر مین عمران شریف ملک، خواجہ شفاقت حفیظ گڈو، مرزا الیاس جرال، راجہ بشارت ، چوہدری سجاد وڑائچ موجود تھے جبکہ مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرنے والوں میں مسلم لیگ ق اور ظہور الٰہی کے دیرینہ ساتھی چوہدری غلام حسین وڑائچ، چوہدری خرم قادر وڑائچ، طارق چیمہ، اسد چیمہ، فیاض باجوہ ، دلبریز تارڑ، چوہدری غلام غوث، اسلم وڑائچ شریف وڑائچ ، انوار شاہ ، جاوید مٹو، یوسف بٹ، میاں امجد پرویز، سلام دین سیٹھ، میاں امانت علی، شامل تھے جبکہ تقریب میں سید عقیل شاہ، مہر ذوالفقار اسلم، خواجہ بدر حفیظ، بھی موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مسلم لیگ ق اور پیپلز پارٹی کو خیر آباد کہہ کر مسلم لیگ ن میں شامل
گجرات (جی پی آئی )پاکستان مسلم لیگ ن کے جنر ل سیکرٹری سابق ایم پی اے حاجی ناصر محمود نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ق اور پیپلز پارٹی کو خیر آباد کہہ کر مسلم لیگ ن میں شامل ہونے والوں کے ساتھ پرانے ساتھیوں جیسا سلوک کرینگے اور انہیں کسی قسم کی کمی محسوس نہیں ہونے دینگے ، چوہدری ظہور الٰہی شہید کے ساتھیوں اور ق لیگ کے بولے میں رہنمائوں اور چیمہ ، چٹھہ، مغل ، تارڑ، رحمانی ، بٹ،باجوہ برادری کے رہنمائوں کو ساتھ لیکر چلیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بولے میں آصف نذیر تارڑامیدوار برائے جنرل کونسلر او رانکے ساتھیوں کی ن لیگ میں شمولیت کی بڑی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر چوہدری اظہر حسین، حاجی آصف امیدوار برائے چیئر مین، عمران شریف ملک امیدوار برائے وائس چیئرمین،خواجہ شفاقت حفیظ گڈو، چوہدری غلام حسین وڑائچ، طار ق چیمہ، خواجہ بدر حفیظ نے بھی خطاب کیا ۔ حاجی ناصر محمود نے کہا کہ ہمارے قائدین ملک وقوم کیساتھ مخلص ہیں ۔ اور وہ ملک کو بحرانوںسے نکال کر بہاروں کی طرف لے جارہے ہیں میاں محمد نواز شریف اورشہباز شریف کی شکل میں ملک وقوم کو ایک ایماندار قیادت ملی ہے انشاء اللہ تعالی پانچ سال بعد ہماری جماعت کے لوگ جب عوام کے سامنے ووٹ مانگنے جائینگے تو انہیں کسی قسم کی شرمندگی نہیں ہو گی پنجاب میں مہنگائی کے آنے والے ریلے کو روکنے کیلئے میاں محمد شہباز شریف نے ارکان اسمبلی اور ڈی سی او، ڈی پی او کی ڈیوٹیاں لگا دیں جس کی وجہ سے آج سبزیوں کے ریٹ کم ہو چکے ہیں ، بجلی گیس کا بحران سابقہ حکمرانوں کا تحفہ ہے ۔ بہاولپور میں پانچ سو میگا واٹ بجلی کی فراہمی پر دن رات کام ہو رہا ہے حکومت نے ڈالر کی قیمت پر کنٹرول کر لیا ہے جو110روپے سے ایک سو پانچ روپے تک آچکی ہے چائینہ سے گوادر موٹر وے بننے سے ملک خوشحال ہو گا انشاء اللہ پانچ سالوں میں پاکستان قرض لینے والا نہیں دینے والا ملک بن جائے گا ۔ حاجی ناصر محمود نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں عوام ن لیگ کو پورے پینل کو دیں انہی کے پاس فنڈزآئینگے جو ترقیاتی کاموں پر صرف ہونگے انہوں نے کہا کہ دہشتگردی، بد امنی، بھتہ خوری نواز شریف۔ شہباز شریف کو ورثہ میں ملی ہے جنہیں کنٹرول کرنے کیلئے انہوں نے دن رات ایک کیا ہو ا ہے چوہدری اظہر حسین نے اپنے خطاب میں کہا کہ تجمل ہائوس اور حاجی ناصر ہائوس کے دروازے عوام کیلئے 24گھنٹے کھلے ہیں بولے کی ممتاز شخصیت چوہدری آصف نذیر تارڑ، چوہدری غلام حسین وڑائچ اور ان کے دیگر ساتھیوں کو ہم ن لیگ میں خوش آمدید کہتے ہیں انہوں نے کہاکہ عام انتخابات میں چوہدری مبشر حسین شہر سے جیتے تھے اور شہر کے عوام نے انہیں کامیاب کروانے کیلئے بھر پور ووٹ دئیے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت عوام کومسائل سے نکالنا چاہتی ہے۔ انہو ں نے کہاکہ ق لیگ اور پیپلز پارٹی چھوڑ کر آنے والوں کو اہم مقام دینگے اور انکی ہماری جماعت میں شناخت بھی ہو گی۔ امیدوار برائے چیئر مین چوہدری آصف رضا نے کہا کہ ن لیگی قیادت عوام کے ساتھ مخلص ہے ۔ اور یہ لوگ ایماندار ہیں ۔ حاجی ناصر اور چوہدری مبشر حسین کی قیادت میں ہم اپنی یوسی کو ماڈل بنائیں گے۔ پچھلے دور میں حاجی ناصر نے ہماری یوسی میں چھ کروڑ کے ترقیاتی کام کروائے ۔ امیدوار برائے وائس چیئر مین عمران شریف ملک نے کہا کہ حاجی ناصر محمود ضلع گجرات میں باکردار ، شریف اور کرپشن سے پاک لیڈر ہیں ن لیگ ہماری جو ڈیوٹی لگائے گی ہم بھر پور ساتھ دیںگے اور عوامی مسائل حل کرنے کے لے صلاحیتیں بروئے کار لائینگے ، خواجہ شفاقت حفیظ گڈو نے کہا کہ بولے ہمار اآبائی گھر ہے اور ہم آصف نذیر تارڑ کو ن لیگ میں خوش آمدید کہتے ہیں انہوں نے کہا کہ حاجی ناصر محمود منافق کو پسند نہیں کرتے ان سے دور رہتے ہیں ان سے ملنے والے تمام دوست مخلص ہیں اس موقع پر چوہدری غلام حسین وڑائچ نے کہا کہ میرا تعلق چوہدری برادران سے 75سال کا ہے اور آ ج میں انہیں خیر آباد کہہ کے ن لیگ میں شمولیت اختیار کر رہا ہوں ۔ن لیگی قیادت کے ساتھ ہم وفاء نبھائیں گے چوہدری آصف نذیر تارڑ نے کہ کہ ہم آج ق لیگ کو چھوڑ کر ن لیگ میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں اور یہ فیصلہ ہم نے تمام برادریوں کی متفقہ رائے سے کیا ہے اس موقع پر خواجہ بدر حفیظ گڈو، راجہ بشارت، مرزا الیاس جرال نے بھی خطاب کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ممتاز سماجی شخصیت انتظار رفیق بارہ دری والوں نے G2یوسی بولے میں جنرل کونسلر کی حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا
گجرات (جی پی آئی )ممتاز سماجی شخصیت انتظار رفیق بارہ دری والوں نے G2یوسی بولے میں جنرل کونسلر کی حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا انہوں نے پی ٹی آئی کی طرف سے تحصیل آفس میں جنرل کونسلر کی حیثیت سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ یوسی بولے میں پی ٹی آئی کا ایک بڑا پینل متعارف کروائینگے اور بھر پور کامیابی حاصل کرینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
محکمہ زراعت نے کسانوں کو مقررہ نرخوں پریوریا کھادوں کی فراہمی اور بلیک میں فروخت روکنے کے لیے ریٹس کا تعین کر دیا
گجرات(جی پی آئی)محکمہ زراعت نے کسانوں کو مقررہ نرخوں پریوریا کھادوں کی فراہمی اور بلیک میں فروخت روکنے کے لیے ریٹس کا تعین کر دیا ہے اور تما م ہول سیل ڈیلرز کو پابند بنا دیا گیا ہے کہ وہ کھاد کی مقررہ نرخوں پر فروخت یقینی بنائیں اور ہر سیل کا مکمل ریکارڈ مرتب کیا جائے جبکہ کیش میمو پر خریدار کا نا م اور مکمل پتہ تحریر کیا جائے۔ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت توسیع / ڈپٹی کنٹرولرفرٹیلائزر محمد صدیق کی طرف سے جاری نوٹیفیکشن کے مطابق لوکل یوریا کھاد کی قیمت1800روپے فی پچاس کلوگرام، جبکہ یوریا امپورٹڈ کی قیمت 1650روپے فی پچاس کلو گرام ہوگی۔ڈی او زراعت (توسیع) محمد صدیق نے واضع کیا کہ کوئی ڈسٹری بیوٹر یا دوکاندار مقررہ نرخوں سے زائد قیمت وصول نہیں کر ے گا اور ہر دوکاندار کیش میمو پر خریدار کسان کا نام و مکمل پتہ درج کر نے کا پابند ہوگا۔ ہر ڈسٹری بیوٹر یا دوکاندار نمایاں جگہ پر نوٹس بورڈ پر ریٹس لسٹ آویزاں کرنے کا پابند ہوگا جبکہ کوئی ڈسٹری بیوٹر یا دوکاندار کسان کوکھاد فروخت کرنے سے انکار نہیں کر ے گا۔اسی طرح ہر ڈسٹی بیوٹر او ر دوکاندار پابند ہوگا کہ محکمہ زراعت کے افسران کو ڈیمانڈ پر سیل کے حوالے سے مکمل معلومات فراہم کرے۔ڈی او زراعت نے اپنے حکمنامے میں تما م ڈیلر ز کو پابند بنا دیا ہے کہ وہ ہر طرح کی کھادوں سے متعلق سٹاک بارے متعلقہ زراعت افسران کو مطلع کرے، ڈیلر شپ سرٹیفیکٹ نمایا ںجگہ آویزاں کرے نیز یقینی بنایا جائے کہ ہر بوری میں کھاد کا وزن پورا ہے۔ ڈی او زراعت (توسیع ) کا جاری کردہ حکمنامہ فوری طور پر نافذ العمل ہوگا اور خلاف ورزی کرنے والے ڈسٹری بیوٹرز، ڈیلرز اور دوکاندار کے خلاف Essential Articles (Control)ایکٹ 1973کی دفعہ 6اور 7کے تحت کاروائی ہو گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول کنجاہ ایک عظیم درسگاہ ہے
گجرات (جی پی آئی)گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی (گیپکو) کے چیف ایگزیکٹو منیر احمد میاں نے کہا ہے کہ گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول کنجاہ ایک عظیم درسگاہ ہے یہاں کے فارغ التحصیل طلبہ نے ہر میدان میں اپنا لوہا منوایا اور علاقہ کا نام روشن کیا ہے ۔اِن خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول کنجاہ میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا وہ اس موقع پر مہمانِ خصوصی تھے ۔تقریب سے سکول کے ہیڈ ماسٹر صفدر اقبال رانجھا، ڈاکٹر عباس ،قاضی طفر اللہ ایڈووکیٹ اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ مقررین نے اپنے خطاب میں اس عظیم ادارے کی اعلیٰ روایات اور بلند معیار تعلیم پر روشنی ڈالی اور سکول انتظامیہ کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ شروع سے ہی گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول کنجاہ تعلیمی میدان میں ایک معتبر شناخت کا حامل ادارہ ہے اور یہاں کے اساتذہ محنتی اور نہایت قابل ہیں ۔چیف ایگزیکٹو منیر احمد میاں نے طلبہ کوجہد مسلسل کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ کی عزت اور انتھک محنت میں ہی کامیابی کا راز پوشیدہ ہے۔ ہر طالب علم ایک منفرد خداداد صلاحیت کا مالک ہے مگر محنت کی عادت تمام چیزوں سے بالا تر ہے ۔انہوں نے کہا کہ کہنہ مشق اساتذہ کی زیرنگرانی یہاں کا ہر طالب علم عملی زندگی میں اپنے نیک مقاصد حاصل کرنے کی بھرپورصلاحیت رکھتا ہے اس ادارے نے پہلے بھی بے شمار انجینئرز، ڈاکٹرز، وکلائ، سائنسدان، بزنس مین ،سول وفوجی افسران اور دیگر مفید شہری معاشرہ کو دیئے ہیں اور ہیڈ ماسٹر صفدر اقبال رانجھا کی سرکردگی میں آئندہ بھی یہ مشن جاری و ساری رہے گا۔ انہوں نے سکول آمد کے موقع پر سکائوٹ دستہ کی طرف سے دی جانے والی سلامی اور پریڈ کے معیار کو بھی سراہا، اس موقع پر ڈپٹی مینجر ز گیپکو مرزا احسان الہی، معظم فضل، رانا جہانگیر، ایس ڈی او کنجاہ امتیاز احمد، ، محمد مبشر، ملک امتیاز سمیت علاقہ معززین و طلبہ کی بھرپور تعداد نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پولیس نے اغواء برائے تاوان کی واردات ٹریس کرکے مغوی بازیاب کروا لیا
گجرات (جی پی آئی)DPOگجرات سید علی ناصر رضوی کی زیر نگرانی گجرات پولیس نے اغواء برائے تاوان کی واردات ٹریس کرکے مغوی بازیاب کروا لیا اور ملزمان کو گرفتار کرکے تاوان کی رقم مبلغ 7لاکھ روپے بھی برآمد کرلی۔ تفصیلات کے مطابق مورخہ 18-12-13کو کالرہ خاصہ سے مسمی ذیشان مظہر ولد مظہر اقبال قوم بھٹی سکنہ کالرہ خاصہ کو نامعلوم ملزمان نے اغواء کر لیا ۔جس پر نامعلوم ملزمان کے خلا ف تھانہ لاری اڈہ گجرات میں مقدمہ درج رجسٹر ہوا مورخہ 19-12-13کو نامعلوم ملزمان نے مغوی کے موبائل نمبر سے 10لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کیا اور دھمکی دی کہ اگر تاوان ادا نہ کیا گیا تو مغوی کو قتل کر دیا جائے گا ۔جس پر DPOگجرات سید علی ناصر رضوی نے مغوی کی بازیابی کے لئے ٹیکنیکل اور آپریشنل ٹیمیں تشکیل دیں اور تمام تفتیشی عمل کی برائے راست نگرانی شروع کردی ۔اغواء کار مختلف اوقات میں مغوی کے گھر والوں سے رابطہ کرتے رہے جو بالآخر 7لاکھ روپے تاوان کے لئے اغواء کار راضی ہو گئے ۔اغواء کاروں نے تاوان کی رقم وصول کرنے کے لیے مدعی فریق کو راولپنڈی بلوایا ۔جو مدعی قمر زمان بھٹی تاوان کی رقم لے کر راولپنڈی پہنچ گیا لیکن اغواء کاروں نے کوئی رابطہ نہ کیا ۔اس دوران پولیس کی ٹیکنیکل ٹیم نے ملزمان کو بذریعہ جدید ٹیکنالوجی ٹریس کرلیا لیکن ریڈ کرنے کی بجائے مغوی کی بازیابی کا انتظار کرتے رہے ۔مورخہ 23/24کی شب ملزمان نے تاوان مبلغ 7لاکھ وصول کر کے مغوی کو وارثان کے حوالے کردیا ۔جس کے بعد پولیس نے ریڈ کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا اور وصول کی گئی رقم مبلغ 7لاکھ روپے بھی برآمد کرلی ۔دوران تفتیش یہ بات سامنے آئی کہ مغوی ذیشان مظہر نے ملزمان کے ساتھ باہم صلاح مشورہ ہو کر اغوا ء کی منصوبہ بندی کی تھی۔ ملزمان نے یہ بھی انکشاف کیا کہ انہوں نے اغواء برائے تاوان کی مزید وارداتیں کرنے کی منصونہ بندی کررکھی ہے DPOگجرات کی زیر نگرانی گجرات پولیس نے بروقت کارروائی کرکے ملزمان کے عزائم خاک میں ملا دیے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کرسمس پر عیسائی برادری کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں
گجرات(جی پی آئی)ڈی سی او آصف بلا ل لودھی نے کہا ہے کہ کرسمس پر عیسائی برادری کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں، انہیں سہولیات فراہم کرنے کیلئے کرسمس بازاروں کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جبکہ چھٹیوں پر کسی ملازم کی تنخواہ سے کٹوتی بھی نہیں کی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹی ایم اے گجرات کے دفتر میں کرسمس کیک کاٹنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ایڈمنسٹریٹر ٹی ایم اے فاروق رشید سندھو، ایم پی اے حاجی عمران ظفر، ٹی ایم او خرم محمود، صدر انجمن تاجران جاوید بٹ اور دیگر معززین بھی اس موقع پر موجود تھے۔ اس موقع پر معزز مہمانوںنے بزرگ مسیحی ملازم ولائت مسیح کے ہمراہ کرسمس کا کیک کاٹا اور ان میں مٹھائی اور گفٹ پیک تقسیم کئے۔ ڈی سی او آصف بلا ل لودھی نے کہا کہ شہر کی بہتری اور ترقی کے لئے عیسائی برادری کی گراں قدر خدمات سے کسی کو بھی انکار نہیں۔ عیسائی برادری کے زیر اہتمام چلنے والے تعلیمی اور صحت کے ادارے مثالی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دین اسلام اور عیسائیت میں بہت سی مشترکات ہیں اور دونوںمذاہب امن اور رواداری کا درس دیتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کر سمس پر عیسائی برادری کو سستے داموں اشیائے ضروریہ فراہم کرنے کیلئے ضلع کونسل اور تمام تحصیلوں میں سستے کرسمس بازار قائم کئے گئے ہیں اس کے علاوہ عبادت گاہوں کی سکیورٹی کے لئے بھی جامع پلان مرتب کیا گیا ہے۔ ایم پی اے حاجی عمران ظفر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی ہدایات کے مطابق کرسمس کے موقع پر عیسائی برادری کی خوشیوں کو دوبالا کرنے کے لئے ہر سطح پر اظہار یکجہتی کیا جارہا ہے اس کے ساتھ ضلع اور تحصیلوں میں انکے سہولیات کے لئے موثر عملی اقدامات کئے گئے ہیں۔ ایڈمنسٹریٹر ٹی ایم اے فاروق رشید سندھو نے کہا کہ عیسائی برادر ی سے تعلق رکھنے والے ملازمین ٹی ایم اے کا قیمتی اثاثہ ہیں ۔ بعد ازاں ڈی سی او آصف بلا ل لودھی، ایڈمنسٹریٹر فاروق رشید سندھو، ایم پی اے حاجی عمران ظفر، صدر انجمن تاجراں جاوید بٹ ، نے تقریب میں شریک عیسائی ملازمین میں مٹھائی اور گفٹ پیک تقسیم کئے۔ جبکہ مہمانوں کی بجائے ایک بزرگ عیسائی ملازم ولائت مسیح کو سٹیج پر بلایا گیا جس نے کرسمس کا کیک کاٹا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مسیحی برادری کی خوشیوں کو دوبالا کرنے کے لیے ایک تقریب کا انقعاد کیا گیا
گجرات (جی پی آئی)الخدمت فائونڈیشن ضلع گجرات کرسمس ڈے کے موقع پرمسیح برادری کے ساتھ ساتھ کے مطابق گزشتہ روز الخدمت فائونڈیشن ضلع گجرات کے زیزِ اہتمام فادر کالونی نصیرہ میں مسیحی برادری کی خوشیوں کو دوبالا کرنے کے لیے ایک تقریب کا انقعاد کیا گیا جس میں مسیحی برادری اور الخدمت فائونڈیشن گجرات کی انتظامیہ کے علاوہ دیگر مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد سمیت200سے زائد لو گوں نے شرکت کی۔ تقریب کے مہمانِ حصوصی سابقہ کونسلر اور پادری بابر کھوکھر تھے اس کے علاوہ راحیل اصغر جنرل سیکرٹری الخدمت فائونڈیشن ضلع گجرات،شیراز صدیق آفس کوارڈینٹر ، رحمت مسیح ریٹائرڈ صوبیدار میجر،جیمس مسیح ، عدنان شیر صدر اقلیتی یونٹ الخدمت فائونڈیشن ضلع گجرات شریک تھے۔ پروگرام کا آغازبایبل کی تعلیمات سے ہواجو عدنان شیر صدر اقیلتی یونٹ الخدمت فائونڈیشن ضلع گجرات نے پڑھ کے سنائی ۔ مہمانِ حصوصی پادری بابر کھوکھر نے کرسمس کی عظمت اور اہمیت پہ روشنی ڈالی۔ اس موقع پر اُنھوں نے الخدمت فائونڈیشن ضلع گجرات کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہاکہ خوشیوں کے ساتھ ساتھ الخدمت فائونڈیشن مصیبت کے مراحل میں بھی پورا سالمسیحی برادری کا ساتھ دیتی ہے۔ اس کے علاوہ دیگر مقریرین نے بھی کرسمس پر روشنی ڈالی ۔اس موقع پرکرسمس کیک بھی کاٹا گیا۔پروگرام کے اختتام پر 50 مسیحی برادری کی بیوائوںمیں راشن بیگ تقسیم کیے گے۔