لاس اینجلس (جیوڈیسک) ہالی وڈ کی اسپورٹس اور کامیڈی سے بھرپور فلم ڈرافٹ ڈے کا پہلا ٹریلر آ گیا۔
ڈرافٹ ڈے کی کہانی فٹ بال ٹیم Cleveland Browns کلیولینڈ براؤنز کے جنرل منیجر کی ہے جو اپنی ٹیم کو نمبر ون پر لانا چاہتا ہے۔ اس دوران جنرل منیجر کو بڑی مشکل راستوں سے گزرنا پڑتا ہے۔
ڈرافٹ ڈے کی کاسٹ میں کیون کوسٹنر Kevin Costner اور Jennifer Garner جینیفر گارنر شامل ہیں۔ Reitman کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ مزاحیہ فلم گیارہ اپریل کو ریلیز ہو گی۔