اقلیتوں کا تحفظ ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ مسیح بھائیوں کو کرسمس ڈے پر مبارک باد
Posted on December 25, 2013 By Majid Khan سٹی نیوز
کروڑ لعل عیسن: اقلیتوں کا تحفظ ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ مسیح بھائیوں کو کرسمس ڈے پر مبارک باد۔مسلم لیگ ن کی حکومت ملکی ترقی اور بیروزگاری کے خاتمے کیلئے بھر پور اقدامات کر رہی ہے۔
ان خیالات کا اظہار MNA مسلم لیگ ن پنجاب کے نائب صدر صاحبزادہ فیض الحسن، سابق ایم پی اے و سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن ضلع لیہ ملک عبدالشکور سواگ اور صاحبزادہ محبوب الحسن نے اپنے ایک بیان میں کیا۔
انہوں نے کہا کہ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح نے مسلم لیگ کے منشور میں اقلیتوں کے تحفظ کی بات کی۔ جس پر عمل پیرا ہو کر میاں نواز شریف بھی اقلیتوں کے حقوق کیلئے کام کر رہے ہیں۔
ہم اپنے مسیح بھائیوں کو کرسمس ڈے کے موقع پر مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ اور ان کو یقین دلاتے ہیں کہ ان کے ساتھ ہر ممکن تعاون جاری رہے گا۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com