کراچی (جیوڈیسک) مسلم لیگ ہاؤس کراچی میں بابائے قوم کو خراج عقیدت اور وزیراعظم محمد نواز شریف کی سالگرہ کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر مشاہد اللہ کا کہنا تھا کہ شیخ رشید، عمران خان، طاہر القادری اور پرویز مشرف ایک ہی جیسے ہیں لیکن خود کو بہادر سمجھتے ہیں۔
مسلم لیگ (ن) لیگ کو ختم کرنے کے دعویدار پرویز مشرف وزیراعظم ہاؤس سے کچھ ہی فاصلے پر اپنے کئے کی سزا بھگت رہے ہیں۔ عمران خان اور شیخ رشید کے آگے پیچھے بھی کوئی نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کے چھ ماہ کے دور میں کئی معجزے ہو چکے ہیں۔