سندھ: بلدیاتی انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی کی آج سے وصولی
Posted on December 26, 2013 By Majid Khan اہم ترین, کراچی, مقامی خبریں
Election Commission
کراچی (جیوڈیسک) سندھ میں اٹھارہ جنوری کو ہونیوالے بلدیاتی انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی آج سے وصول کئے جا رہے ہیں۔
ریٹرننگ افسران شام چار بجے تک کاغذات وصول کریں گے۔ یہ سلسلہ انتیس دسمبر تک جاری رہے گا۔
بلدیاتی امیدوار انتخابی نشانات کی الاٹمنٹ کیلئے تیرہ جنوری کو پینل تشکیل دیکر ریٹرننگ افسروں کو آگاہ کریں گے۔ صوبے میں پولنگ اٹھارہ جنوری کو ہوگی۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com