نا معلوم موٹر سائیکل سواروں کاایس ڈی او واپڈا پر قاتلانہ حملہ

مصطفی آباد/للیانی : نا معلوم موٹر سائیکل سواروں کاایس ڈی او واپڈا پر قاتلانہ حملہ، ریاض احمد زخمی، مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات ایس ڈی او واپڈا مصطفی آباد ریاض احمد اپنی سرکاری گاڑی پر قصور سے مصطفی آباد کی طرف آ رہا تھا کہ پکی حویلی کے قریب دو نا معلوم موٹر سائیکل سواروں کو فائرنگ کر دی۔

تین فائر گاڑی کو جبکہ ایک فائر ایس ڈی او کی بغل کے نیچے لگا جس سے وہ زخمی ہو گئے۔ ایس ڈی او ریاض احمد کے مطابق اس سے قبل بھی مجھ پر قاتلانہ حملہ ہو چکا ہے۔

کافی دنوں سے نا معلوم موٹر سائیکل سوار میرا پیچھا کر رہے تھے۔ میری کسی سے ذاتی دشمنی نہیں نہ جانے کون لوگ ہیں۔