حلقہ کی عوام کی بے لوث خدمت پر یقین رکھتا ہوں۔ شکیل خان
Posted on December 26, 2013 By Majid Khan سٹی نیوز
کروڑ لعل عیسن : حلقہ کی عوام کی بے لوث خدمت پر یقین رکھتا ہوں۔ کامیاب ہو کر حلقہ کی ترقی اور خوشحالی کیلئے بھرپور اقدامات کرونگا۔ ان خیالات کا اظہار امیدوار چیئر مین شکیل خان گشکوری یونین کونسل ساہووالا اور امیدوار وائس چیئرمین ملک حبیب الرحمن یونین کونسل ساہووالا نے گزشتہ روز کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ لوگوں کی بے لوث خدمت اور علاقہ کی ترقی کیلئے کام کیا اور کبھی سبز با غ نہیں دکھائے ۔ جو کہتے ہیں وہ کر کے دکھاتے ہیں۔ امید ہے کہ آپ سب لوگ مجھے بھاری اکثریت کا کامیاب کروائیں گے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com