انشاء اللہ کامیاب ہو کر حلقہ کی ترقی کیلئے بھرپور کوشاں رہوں گا۔ احمد نواز

کروڑ لعل عیسن: انشاء اللہ کامیاب ہو کر حلقہ کی ترقی کیلئے بھرپور کوشاں رہوں گا۔ وارڈ نمبر 5 کے لوگ میرے ساتھ ہیں۔ ان خیالات کا اظہار امیدوار برائے جنرل کونسلر احمد نواز عرف سردار عزیز خان سیہڑ وارڈ نمبر 5 نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیشہ ظلم و جبر کے خلاف آواز اٹھائی اور مظلوموں کا ساتھ دیا ہے۔

انشاء اللہ کامیاب ہو کر حلقہ کی ترقی اور لوگوں کی بھلائی کیلئے بھر پور کوششیں کرونگا۔ وارڈ نمبر 5 کے عوام میرے ساتھ ہیں۔