پشاور: پی ٹی آئی، اتحادی جماعتوں کا دھرنا 34 ویں روز بھی جاری

PTI Protest

PTI Protest

پشاور (جیوڈیسک) پاکستان تحریک انصاف، جماعت اسلامی اور عوامی جمہوری اتحاد کا دھرنا آج چونتیس ویں روز میں داخل ہو گیا ہے۔ اتحادی جماعتوں کے رضاکار افغانستان سے آنے اور جانے والے کنٹینرز کو روک کر کاغذات چیک کر رہے ہیں۔

اب تک درجنوں کنٹینرز کو نیٹو سامان کے سپلائی کے شبے میں واپس کیا جا چکا ہے۔ اتحادی جماعتوں نے پانچ جنوری تک نیٹو سپلائی کے خلاف دھرنا جاری رکھنے کا اعلان کر رکھا ہے۔

پانچ جنوری کے بعد اس حوالے سے آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔