پانچ افراد نے اسلحہ کے زور پر جواں سالہ لڑکی کو اغواء کر لیا

مصطفی آباد/للیانی: پانچ افراد نے اسلحہ کے زور پر جواں سالہ لڑکی کو اغواء کر لیا۔ رشید، شفیق احمد دیگر تین نامعلوم ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج۔

تفصیلات کے مطابق محمد انور کی طرف سے درج کروائی گئی ایف آئی آر میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ میں محنت مزدوری کے سلسلہ میں گھر سے باہر گیا ہوا تھا کہ میری غیر موجودگی میں رشید اور شفیق احمد نے اپنی تین نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ اسلحہ کے زور پر میری بیٹی (ن) کو زنا اور بدکاری کی نیت سے آغوا کرکے نا معلوم مقام پر لے گئے ہیں۔ پولیس تھانہ مصطفی آباد نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔