پنجاب ٹیچرز یونین ضلع قصور کیلئے سردار محمد اصغر صدر، ملک محمد صادق جنرل سیکرٹری مقرر

مصطفی آباد/للیان : پنجاب ٹیچرز یونین ضلع قصور کیلئے سردار محمد اصغر صدر، ملک محمد صادق جنرل سیکرٹری مقرر، تفصیلات کیمطابق پنجاب ٹیچرز یونین پنجاب کے صدر سید سجاد اکبر کاظمی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکشن کیمطابق چوہدری ریاض احمد سرپرست، سردار محمد اصغر صدر، ملک محمد صادق جنرل سیکرٹری، حسن محمد لودھی، سید شبیر حسین شاہ سنیئر نائب صدور، مشتاق احمد،چوہدری محمد عباس، خلیل احمد، نثار احمد سندھو،نائب صدور، اللہ یر زاہد فنانس سیکرٹری ،محمد علی خالد ایڈیشنل فنانس سیکرٹری، طیب فاروق سیکرٹری نشرواشاعت ،محمد اشفاق ایڈیشنل سیکرٹری نشر و اشاعت، عبدالرزاق آفس سیکرٹری، حاجی ظفراللہ ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ،رضاء الرحمن جوائنٹ سیکرٹری، اختر پرویز شاکرا یڈیشنل جوائنٹ سیکرٹری، ملک صادق حسین، نیاز احمد اور میڈم زبیدہ کو آڈیٹرز مقرر کیا گیا ہے۔

پنجاب ٹیچرز یونین پنجاب کے صدر سید سجاد اکبر کاظمی نے امید ظاہر کی ہے کہ جن اساتذہ کو عہدیدار بنایا گیا ہے وہ اساتذہ کے مسائل حل کروانے اور جملہ افسران محکمہ ایجوکیشن سے اپنے جائز کام لینے میں معاون ثابت ہوں گے۔