بارہ دری کیمپس کی طرف سے تین خوش نصیبوں کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کیلئے روانہ کیا گیا

گجرات: دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس کی طرف سے تین خوش نصیبوں کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کیلئے روانہ کیا گیا، اس سلسلہ میں ایک خصوصی تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ آفیسر کمیونٹی ڈویلپمنٹ چوہدری محمد نواز، چیف ایگزیکٹو القبلہ ٹریولز اینڈ ٹورز آپریٹرز حکیم عمر فاروق تھے، اس تقریب میں وارث نقشبندی و دیگر بھی موجود تھے۔

سکول کے ملازمین، آیا ممونہ، آیا مہوش اور چوکیدار عنصر کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کیلئے روانہ کیا گیا، سکول کی طرف سے عازمین مدینہ کو عمرے کا مکمل پیکج اور خرچے کیلئے علیحدہ سعودی ریال دئیے گئے۔