حیدرآباد (جیوڈیسک) عدم ادائیگی پر حیسکو نے واسا کے پمپنگ اسٹیشن کی بجلی کاٹ دی ہے، بجلی نہ ہونے کی وجہ سے حیدرآباد میں پینے کے پانی کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق دوسرکاری اداروں کی لڑائی کی وجہ سے شہریوں کو دوسرے دن بھی پانی نہیں مل سکا۔
حیدر آباد کے علاقوں سرفراز کالونی، لیاقت کالونی، نیو کلاتھ مارکیٹ سمیت مختلف علاقوں میں پانی کی عدم فراہمی کہ وجہ مکینوں نے احتجاج بھی کیا۔