دیکھو دیکھو کون آیا شیر آیا شیر آیا۔ ایم این اے چوہدری عابد رضا کا یونین کونسل ملکہ کا طوفانی دورہ

ملکہ (زاہد مصطفی اعوان راجہ آفتاب احمد) دیکھو دیکھو کون آیا شیر آیا شیر آیا۔ ایم این اے چوہدری عابد رضا کا یونین کونسل ملکہ کا طوفانی دورہ۔ منگلیہ کی سماجی شخصیات کا ملک اقبال اعوان کی بھر پور حمایت کا اعلان۔ شاندار استقبال۔ تفصیل کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے ایم این اے چوہدری عابد رضا نے یونین کونسل ملکہ کا طوفانی دورہ کیا ،چوہدری عابد رضا کوٹلہ کا ملکہ پہنچنے پر شاندار استقبال کیا۔

پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔ یونین کونسل ملکہ کی معروف سیاسی و سماجی شخصیات نے بھر پور شرکت کی۔ اس موقع پر مختلف وفود نے چوہدری عابد رضا سے ملاقات کی اور پاکستان مسلم لیگ ن میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کیا۔ جبکہ نواحی موضع منگلیہ کی معروف سماجی شخصیت چوہدری طارق ا ور صوفی یاسین نے چوہدری عابد رضا کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیا۔

اس موقع پر ایم این اے چوہدری عابد رضا کوٹلہ نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف کا وژن عوامی خدمت ہے اسی نظریے پر عمل کرتے ہوئے ہم عوام کی خدمت میں پیش پیش ہیں ،انشاء اللہ ڈیرہ کوٹلہ عوامی ڈیرہ ہے جہاں عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جاتے ہیں۔ میں پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت کرنے پر چوہدری طارق اور صوفی یاسین کا شکر یہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے میرے قائد میاں محمد نواز کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ گزشتہ حکومت نے ہمیں پاکستان کی بجائے مسائلستان بنا کر دیا ہے لیکن ہم اسے دنیا کا مقبول ترین ملک بنا کر دم لیں گے۔ انھوں نے کہا کہ یونین کونسل ملکہ سے ملک محمد اقبال پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار ہوں گے اور انشاء اللہ یونین کونسل لکہ سے چیئر مین منتخب ہو ں گے۔

ملک محمد اقبال اعوان نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن ہی عوام کو مسائل سے نجات دلائے گی ۔ہم انشاء اللہ منتخب ہو کر یونین کونسل ملکہ کے عوام کی خدمت کریں گے۔ اس موقع پر ملک افتخار احمد اعوان۔ صوبیدار طالب حسین۔ ملک اشفاق بٹر اعوان۔ حافظ ذکاء اللہ۔ مولوی ملک محمد یونس اعوان۔ ملک غلام حیدر ۔زاہد مصطفی اعوان۔ حسن ضیاء اعوان۔ عمر فاروق اعوان۔ملک افضال احمد خاں۔ ملک محسن ضیاء اعوان۔ احسن ضیاء اعوان۔ چوہدری عنصر پلاوڑی اور دوسرے درجنوں افراد بھی موجود تھے۔

Chaudhry Abid Raza

Chaudhry Abid Raza

Chaudhry Abid Raza

Chaudhry Abid Raza