پاکستان آخری ون ڈے میں آج سری لنکا کے مدمقابل

Sri Lanka,Pakistan

Sri Lanka,Pakistan

ابوظہبی (جیوڈیسک) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کا پانچواں اور آخری ون ڈے میچ آج ہو گا،سیریز میں فیصلہ کن سبقت کے علاوہ نفسیاتی برتری رکھنے والے قومی شاہین نئے چہروں کو آزما سکتے ہیں۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پانچواں اور آخری ون ڈے ابوظہبی میں شیڈول ہے، دونوں ٹیمیں شام چار بجے میدان میں ہوں گی۔

آج کا ون ڈے مقابلے کے باعث تو اعصاب شکن نہیں ہو گا لیکن سری لنکنز اس میچ میں جیت حاصل کر کے ٹیسٹ سیریز کے لیے اپنا مورال بلند کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔

قومی کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ پانچویں میچ میں فتح حاصل کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔نوجوان قومی کھلاڑیوں کو اس میچ میں نمائندگی ملنے کی امید ہے، شاہد آفریدی، بلاول بھٹی، عمر گل اور سعید اجمل کی جگہ اسد شفیق، حارث سہیل، انور علی اور عبدالرحمان کو موقعہ مل سکتا ہے۔