بے نظیر بھٹو شہید کی چھٹی برسی پر شاہ فیصل کالونی خواتین ونگ کی جانب سے فاتحہ خوانی اور دعائیہ تقریب کا انعقاد
Posted on December 27, 2013 By Majid Khan کراچی
کراچی : پاکستان پیپلز پارٹی خواتین ونگ شاہ فیصل کالونی کے زیر اہتمام محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی چھٹی برسی پر پیپلز پارٹی خواتین ونگ شاہ فیصل کی جنرل سیکریٹری صنوبر سلیم انصاری کی رہائش گاہ پر فاتحہ خوانی اور دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان پیپلز پارٹی خواتین ونگ کی عہدیداران اور علاقہ خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی تقریب میں شہید قائد محترمہ بے نظیر بھٹو کی ایصال ثواب اور درجات کی بلندی کے لئے خصوصی دعاء کی گئی۔
اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی شعبہ خواتین شاہ فیصل کالونی کی جنرل سیکریٹری صنوبر سلیم انصاری، سنیئر نائب صدر مہرالنساء قریشی اور سیکریٹری اطلاعات افشین شاہ نے کہا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے مشن کو پورا کرنے کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے سے بھی گریز نہیں کرینگے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ملک کی وحدت کی علامت ہے عوامی حقوق کی خاطر ہمارے قائدین نے عوامی حقوق کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ دیا مگر ظالم و جابر قوتوں کے سامنے سر نہیں جھکایا پیپلز پارٹی کی خواتین رہنمائوں نے کہاکہ بھٹو ازم پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا ضامن ہے اور اب و دن دور نہیں جب چیئرمین بلاول بھٹو کی قیادت میں پاکستان کو دنیا کا ترقی یافتہ اور خوشحال ملک بنایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو شہید نے اپنی جان کی پراہ کئے بغیر عوام کے درمیان رہ کر اپنی جان قربان کردی ایسی دلیر اور باہمت لیڈر کا مشن ہمارا اثاثہ ہے اور پاکستان کی خواتین اپنے عظیم لیڈر کے مشن کو پورا کرینگی۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com