اسلام آباد (جیوڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے وقت میں رات بارہ بجے تک توسیع کر دی۔
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے۔ سیاسی جماعتوں کے ساتھ ساتھ آزاد امیدواروں کی بھی بڑی تعداد کاغذات نامزدگی فارم جمع کرا رہی ہے۔
پنجاب کے 36 اضلاع میں کاغذات نامزدگی فارم وصول کرنے کے لئے الیکشن کمیشن کی جانب سے 691 ریٹرننگ افسران تعینات کئے گئے ہیں۔
بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا وقت آج چار بجے ختم ہو رہا تھا، الیکشن کمیشن نے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے وقت میں رات بارہ بجے تک توسیع کر دی ہے۔